منگل 7 فروری 2023 - 01:23
حدیث روز | نماز کو خفیف اور سبک شمار کرنے والوں کے لئے قابلِ غور روایت

حوزہ / حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے ایک روایت میں خداوند متعال اور فرشتوں کے درمیان نماز کو خفیف اور ہلکا سمجھنے والوں کے متعلق مکالمے کو بیان فرمایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "كافى" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام الصادق علیه السلام:

اِذا قامَ الْعَبْدُ فِى الصَّلاةِ فخَفّفَ صَلاتَهُ قالَ اللهُ تَبارَكَ وَ تَعالى لِمَلائِكَتِهِ: اَما تَرَوْنَ اِلى عَبْدى كَانَّهُ يَرى اَنَّ قَضاءَ حَوائِجِهِ بِيَدِ غَيْرى! اَما يَعْلَمُ اَنَّ قَضاءَ حَوائِجِهِ بِيَدى؟

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا:

جب بھی کوئی بندہ نماز کے لئے کھڑا ہو اور اسے ہلکا جانے تو خداوند متعال اپنے فرشتوں سے فرماتا ہے "کیا تم میرے اس بندے کو نہیں دیکھ رہے گویا کہ وہ سمجھتا ہے کہ اس کی حاجت کی برآوری میرے سوا کسی اور کے ہاتھ میں ہے؟ اور کیا وہ نہیں جانتا کہ اس کی خواہشات اور حاجات کا پورا ہونا (صرف) میرے ہاتھ میں ہے؟"۔

كافى، ج ۳، ص ۲۶۹، ح ۱۰

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .